خبرنامہ پنجاب

رائیونڈ مارچ کےخلاف درخواست کی سماعت کیلئےلاہورہائی کورٹ کا فل بینچ تشکیل

لاہور:( ملت+ آئی این پی )چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا ، بینچ جسٹس شاہد وحید، جسٹس انوارالحق اورجسٹس قاسم خان پرمشتمل ہوگا، فل بینچ آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ جسٹس شاہد وحید نے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ سے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔