خبرنامہ پنجاب

راجن پور، بیٹے کی فائرنگ سے سوتیلا باپ جاں بحق ، ماں زخمی

راجن پور: (آئی این پی) راجن پور میں بیٹے کی فائرنگ سے سوتیلا باپ جاں بحق ، سگی ماں زخمی ، ملزم آصف کو والدہ کی تیسری شادی کرنے کی رنجش تھی ۔ بیٹے کو ماں کی تیسری شادی کا رنج ، فائرنگ کرکے سوتیلے باپ کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ماں شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ۔ اسلم ٹاؤن کی رہائشی خاتون بی بی جو کہ بیوہ ہے نے تیسری شادی تین ماہ قبل کی جس کا اس کے بیٹے کو رنج تھا ۔ آصف نے اپنی ماں کو شادی سے منع کیا تھا لیکن خاندان کے کہنے پر اس نے اپنے شوہر کے بھائی سے تیسری شادی کرلی ۔ اس کا آصف کو رنج تھا جس پر اس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رات گئے فائرنگ کردی جس سے عبد الکریم موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے ملتان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مقتول کے پہلی بیوی سے نو بچے ہیں جس میں تین بیٹیاں ، چھ بیٹے ہیں ۔