راجن پور:(اے پی پی)راجن پور اور رحیم یارخان میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شاہ والی کےقریب 2 کوچوں اور ایک کار میں تصادم ہوا۔ حادثےمیں پنجاب جانے والی ایک مسافرکوچ الٹ گئی۔ حادثےکاشکاردوسری کوچ کراچی سےڈیرہ اسماعیل خان جارہی تھی۔حادثے کے نتیجےمیں کار میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ کوچوں میں سوار15 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو شاہ والی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔اُدھررحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر سنجر پورکےقریب مسافربس اور ٹریلر میں تصادم ہوا۔ حادثے میں 3 افرادجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ مسافر بس ظاہر پیر سے کراچی جارہی تھی۔زخمی افراد کو تحصیل اسپتال صادق آباد منتقل کردیاگیاہے۔