خبرنامہ پنجاب

راجن پور: ہائی ٹیشن تاریں گرنےسے 4 افراد جاں بحق

راجن پور (آئی این پی)راجن پور کے علاقے بستی خواجہ میں 11 ہزارکے وی بجلی کی ہائی ٹیشن تاریں گرنے سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق،11 زخمی ہوگئے۔ راجن پورمیں بستی خواجہ میں 11 ہزار کلو واٹ بجلی کے تاریں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ 15 افراد کرنٹ سے زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے۔جمعرات کو ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کے خلاف ورثا نے لاشوں کے ساتھ انڈس ہائی روڈ پردھرنا دے دیا۔جس میں ورثاء نے کہا کہ ہسپتال میں نہ تو طبی سہولیات مہیا کی گئیں اور نہ ہی ڈاکٹر ڈیوٹی پرموجود تھے، اگر زخمیوں کو بروقت علاج کی سہولت مل جاتی تو ان کے پیارے زندگی کی بازی نہ ہارتے، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم بعد میں لواحقین تدفین کیلئے لاشیں اٹھا کر چلے گئے۔دوسری جانب ترجمان میپکو کی جانب سے بجلی کے تار گرنے سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد متعلقہ ایس ڈی او ، لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل کردیا گیا ہے۔(اح)