راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی اوراسلام آبادمیں آج بیشترنجی تعلیمی ادارےاوریونیورسٹیاں بندرہیں گی جبکہ اسلام آبادمیں تمام سرکاری اسکول اورکالج کھلےرہیں گے۔فوجی فاؤنڈیشن کےزیرانتظام اسکول اورکالج بھی آج بندرہیں گے۔ادھرراولپنڈی بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کامیٹرک پارٹ2کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔بورڈ کے ترجمان کے مطابق ملتوی ہونے والا پرچہ4اپریل2016ءکولیاجائےگا۔آج ہونے والا پرچہ صرف راولپنڈی،کینٹ کے65مقامی سینٹرز میں ملتوی کیاگیاہے۔