راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی کے علاقے شمس ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک بچہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شمس ٹاؤن کے علاقے میں جاوید نامی شخص کے گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے مکان کی چھت 2 روز کی بارش کے باعث بوسیدہ ہو گئی تھی جو رات اچانک زمیں بوس ہو گئی۔