خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی:بس گہری کھائی میں گرگئی 2افراد جاں بحق

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی سے حویلی کہوٹہ جانے والی بس گہری کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو راولپنڈی سے حویلی کہوٹہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث محمود گلی کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں بس میں سوار2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔(اح)