راولپنڈی:(آئی این پی)سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، راول ڈیم چوک سے ریڈ زون جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بندکردیاگیاہے۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرینہ ہوٹل سے ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے راستے کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کر دیاگیا ہے۔ نادرا آفس سے شاہراہ دستور کی طرف جانے والے راستے بھی سیل کر دئیے گئے ہیں۔