راولپنڈی: (اے پی پی)راولپنڈی میں ٹیپو روڈ پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ سے قریبی کالج میں خوف ہراس پھیل گیا،والدین کی بڑی تعداد بچوں کو لینے پہنچ گئی۔راولپنڈی میں ٹیپو روڈ پر وقارالنسا کالج کے قریب پولیس اورمسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کی آوازسن کر کالج اور ملحقہ آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا،فائرنگ کے واقعہ کے بعد کالج میں چھٹی دیدی گئی،کالج سے باہرآنے والی طالبات کے چہروں پر خوف واضح تھا۔پولیس اورمسلح افراد میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی اورآپریشن شروع کردیا،آر پی او فخر سلطان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ پیش نہیں آیا، پولیس کی گاڑی کار چوروں کا تعاقب کر رہی تھی،اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی آواز سن کر کالج انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا۔