خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی:پیرودھائی سے دومبینہ دہشتگردگرفتار

راولپنڈی:(اے پی پی) راولپنڈی سے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار 19 ہزار سے زائد ڈیٹونیٹر بر آمد۔ ڈیٹونیٹر پشاور لے جانے کا انکشاف۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر ودھائی کے قریب سے گرفتار دہشتگرد گلگت سے راولپنڈی پہنچے تھے۔ دونوں دہشتگرد شاہد اور احمد علی چارسدہ کے رہائشی ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں کو تفتیس کے لیے نہ معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔