خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی ، کھنہ پل کے قریب ایک ہی یوٹیلیٹی اسٹور میں تیسری مرتبہ ڈکیتی

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں کھنہ پل کے قریب ایک ہی یوٹیلیٹی اسٹور میں تیسری مرتبہ ڈکیتی ،4مسلح ڈاکوعملے کو یرغمال بنا کر3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،حدود کے تنازع پر تھانہ صادق آباد اور کھنہ پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کھنہ پل جلیبی چوک کے قریب یوٹیلیٹی اسٹور میں تیسری بار ڈکیتی کی واردات ہوئی۔4 مسلح ڈاکو یوٹیلیٹی سٹور میں گھس گئے اور عملے کو یرغمال بنا کر اسلحے کے زور پر ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ اس دوران پولیس بھی موقع پر نہ پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صادق آباد اور تھانہ کھنہ پولیس میں حدود کا تنازع چل رہا ہے۔(اح)