راولپنڈی:(آئی این پی) راولپنڈی بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے حکومت نے حکمت علمی تیار کر لی۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے تھانہ ایئرپورٹ اور گردونواح میں آئندہ 48 گھنٹے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ دفعہ 144 کے تحت چار یا چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے یا جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہو گی۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ناقص امن کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔