خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی: ایف آئی اےکی کارروائی، 3 انسانی سمگلرگرفتار

راولپنڈی:(آئی این پی) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے راولپنڈی کے علاقوں چاندنی چوک، عمر فاروق پلازہ اور سٹیلائٹ پلازہ میں چھاپے مار کر 3 انسانی سمگلروں اظہار حسین، خالق خان اور ساجد اکبر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 64 پاسپورٹ، جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان سادہ لوح لوگوں کو دبئی اور سعودیہ بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بیران ملک بھجوانے کی کاروبار میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا ہے۔