راولپنڈی:(اے پی پی)نیب نے جعلی افسر بن کر رقم طلب کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ نیب راولپنڈی کے مطابق خود کو نیب افسران ظاہر کرتے ہوئے جواد احمد خان اور علی جعفر نقوی نے ایک سرکاری ٹھیکیدار سے انکوائری ختم کروانے کے نام پر 3 کروڑ روپے کی رقم طلب کی تھی۔ ملزم جواد احمد خان 2 لاکھ روپے ٹوکن رقم وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا ، اسی کیس کے ماسٹر مائنڈ علی جعفر نقوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔