خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی :جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی سے دو جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آٹھ پاسپورٹ ، جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد کر لیں ۔ ایف آئی اے نے راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد میں ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا ۔ کارروائی کے دوران دو جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے ۔ ملزمان عامر اور قیصر مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ملزمان سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں،، ملزمان کے قبضے سے 8 پاسپورٹس ، جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد کی گئیں ۔