خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی: جھولا ٹوٹنےسے 40 افراد زخمی

راولپنڈی: (آئی این پی ) واقعہ کلر سیداں میں معصوم شاہ کے مزار پر جاری میلے میں پیش آیا۔ بچے جھولے جھولنے میں مصروف تھے کہ اچانک جھولا ٹوٹ گیا۔ جس سے بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بیشتر زخمیوں کو فارغ کر دیا گیا۔ پولیس نے جھولہ گرنے کے بعد جھولا مالک اور آپریٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔