خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی: حکومتی رکاوٹوں کےباعث مریضہ ایمبولینس میں دم توڑگئی

راولپنڈی: (آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کی ریلی کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا ، تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کی طرف جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے ، راستے بند ہونے کی وجہ سے خاتون مریضہ ایمبولینس میں دم توڑ گئی ۔ ضلعی انتظامیہ نے بدترین منصوبہ بندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کی طرف جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے ۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایمبولینس بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے مریضہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔