خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی: خواتین پرخنجروں سےحملہ کرنے والے3ملزم گرفتار

راولپنڈی :(اے پی پی) خواتین پرخنجروں سے حملہ کرنے والے تین ملزم گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر تیز دھار آلات سے حملوں میں ملوث ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کی شناخت خنجر کے حملے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی نے کی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر خنجروں سے حملے کے شبے میں 15افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا،حملے سے زخمی ہونے والی نرس کا کہنا ہے کہ ملزم منہ پر کپڑا لپیٹ کر وار کرتا ہے ۔ راولپنڈی میں نا معلوم ملزمان خواتین کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں اب تک چالیس سے زائد خواتین خنجرگروپ کے حملوں کی زد میں آچکی ہیں۔