راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی میں پو لیس کے دعوؤں کے با وجو د پتنگ بازی کی پابند ی پر عملدر آمدنہ ہوسکا۔شہری رات بھربسنت مناتے رہے ۔ گزشتہ رات راولپنڈی شہر کے اکثرعلا قوں میں بسنت منائی گئی۔پو لیس کے دعوؤں کے با وجو د پتنگ بازی پرلگائی گئی پابند ی پر عمل در آمد نہ ہو سکا ۔ شہر اور کینٹ سمیت مختلف علاقوں میں لوگوں نے چھتوں پر ساؤنڈ سسٹم لگا کرخوب ہلا گلا کیا اور بھرپور پتنگ بازی کی ۔ راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے اور گھروں کے چھتوں سے بو کاٹا کی آوازیں بھی سنائی دی جاتی رہیں۔ پتنگ بازوں کے خلاف شہر کے کسی بھی تھانے میں کسی کارروائی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔رات گئے شروع ہونے والی بارش کی وجہ سےپتنگ بازی رک گئی۔