خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی ریجن میں سی ٹی ڈی پنجاب کا آپریشن، 4 دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی: (اے پی پی) راولپنڈی، اٹک اور ٹیکسلا میں کئے گئے آپریشن میں چار دہشت گرد پکڑے گئے۔ جن کا تعلق مہمند ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، گجرات اور باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد کئی بڑے نیٹ ورک پکڑ ے جانے کی توقع ہے۔ داعش کیلئے دہشتگردوں کے بھرتی مرکز کاانکشاف بهی ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ‏گرفتار دہشتگرد افغانستان میں داعش خراسان کے سربراہ سے ملے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ‏گرفتار دہشتگرد ہاشم خان کا تعلق مہمند ایجنسی، شکیل خان کا باجوڑ ایجنسی سے ہے جبکہ ‏مبینہ دہشت گرد شاہین اورکزئی ایجنسی اور عمران گجرات کا رہائشی ہے۔