خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ داعش کا مبینہ دہشتگرد مقابلے میں ہلاک‘ ایک کو گرفتارکر لیا گیا

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) سی ٹی ڈی کی راولپنڈی کے علاقے میں کارروائی کے دوران داعش کا ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک اور ایک فرار ہوگیا جبکہ فاٹا میں فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے دواہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،دہشتگرد مختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،مری کے قریب علاقے میں سی ٹی ڈی کارووائی کے دوران ہلاک ہونے والے داعش کے مبینہ دہشتگرد کی شناخت احسان ستی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ داعش اسلام آباد کا امیر عمران ستی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دہشتگردوں سے رائفلیں، گولیاں اور بم بنانے والی ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔