خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی: مارکیٹ میں آگ لگنےسے 4 دکانیں جل گئیں

راولپنڈی: (اے پی پی) راولپنڈی میں دھمیال کیمپ کے قریب ریڈ میڈ کپڑوں کی مارکیٹ میں آگ گئی جس کے باعث چار دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی جس کے باعث لاکھوں کا نقصان ہوا ۔ تاجروں اور مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ آگ لگنے کے فورٍاً بعد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی ۔ تاہم امدادی اداروں کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث چار دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ دکانوں میں موجود لاکھوں کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔