راولپنڈی: (آئی این پی)راولپنڈی میں تھانہ بنی کے علاقے میں فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق ہو گیا۔راولپنڈی میں تھانہ بنی کے علاقے اصغرمال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونیوالے حساس ادارے کے ملازم کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کا ملازم اڑتالیس سالہ عزیزشاہ اپنے دفترجا رہا تھا۔ جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔۔ ذرائع کے مطابق پولیس واقعہ کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس لئے موقع پربھی تاخیرسے پہنچی۔