راولپنڈی:(اے پی پی)راولپنڈی میں نوجوان ٹرین تلے آ کر مارا گیا ، مرنے والا بدقسمت نوجوان ریلوے ٹریک کے قریب موبائل فون پر کسی سے بات کر رہا تھا کہ اسی دوران باتیں کرتا ہوا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگیا ، نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے نعش مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔