خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی: ٹریفک حادثےمیں5 افراد جاں بحق 8 زخمی

راولپنڈی:(آئی این پی) راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک بچی اور تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کیا ۔ وین راولپنڈی سے مسافروں کو لے کر جنڈ جا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔