راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) راولپنڈی میں صدر بیرونی کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق صدر بیرونی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ چھ پستول بھی برآمد کرلئے گئے.