خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی پولیس کی کارروائی 22مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جڑواں شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین افغانیوں سمیت 22مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ بدھ کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جڑواں شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین افغانیوں سمیت بائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کارروائیاں نیلور‘ سہالہ‘ مندرہ‘ روات اور گوجر خان میں کی گئیں۔ (ن غ)