خبرنامہ پنجاب

راولپنڈی کی امپیریل مارکیٹ میں آتشزدگی

راولپنڈی:(اے پی پی) راولپنڈی کی امپیریل مارکیٹ میں آتشزدگی سے تین افراد زخمی اور ایک دکان مکمل طور پر جل گئی۔ راولپنڈی کی الیکٹرانکس کی مصروف امپیریل مارکیٹ میں بھڑکنے والی آگ پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے تین افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ سے الیکٹرانکس کی ایک دکان مکمل طور پر جل گئی اور کئی دکانوں کو نقصان پہنچا۔