راولپنڈی: گوجر خان میں بس نے طالبعلم کو کچل ڈالا ، موقع پر جاں بحق
راولپنڈی: (ملت آن لائن) گوجر خان میں بس نے طالبعلم کو کچل ڈالا، مشتعل ساتھیوں نے بس کو آگ لگا دی ، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والا آفاق فسٹ ائیر کا طالبعلم تھا ، صبح کالج جانے کیلئے بس پر سوار ہوتے پاؤں پھسلا اور گر پڑا ، بے رحم ڈرائیور نے گاڑی دوڑا دی جس سے طالبعلم ٹائروں تلے آ کر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعے کے بعد ساتھی طالبعلم مشتعل ہوگئے اور بس کو آگ لگا دی۔ تحصیل ہسپتال پر پتھراؤ کیا اور جی ٹی روڈ بلاک کر دیا ۔ احتجاجی طلبا کا کہنا تھا طالب علموں کو بسوں کے نیچے کچلا جا رہا ہے ، غفلت برتننے والے بس ڈرائیوروں کو انجام تک پہنچایا جائے ۔ طلبا کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ سیکڑوں مسافر پھنس گئے ، ٹریفک اور ہائی وے پولیس غائب رہی۔