خبرنامہ پنجاب

را کا ریموٹ کنٹرول دہشتگردی کا منصوبہ، پنجاب کے ایئرپورٹس پر الرٹ جاری‘ انتظامات سخت

لاہور(ملت + آئی این پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوخبردار کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ائرپورٹس پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے جس کے بعدصوبے کے تمام ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ہوائی اڈوں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز کے ذریعے حملوں کا خدشہ ہے۔مراسلے میں تمام کمشنزر اور ریجنل پولیس افسران کوائرپورٹس کے دورے اور سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ نے متعلقہ محکموں کو باہمی روابط بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔