خبرنامہ پنجاب

رحیم یارخان میں نجی ٹارچرسیل پروزیراعلیٰ کا نوٹس، پورا تھانہ معطل

رحیم یارخان:(اے پی پی) پنجاب پولیس نے نجی ٹارچر سیل کی موجودگی کی خبر پر وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے بعد پورے تھانے کو ہی معطل کردیا ہے۔ رحیم یار خان کے تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں واقع نجی ٹارچر سیل کی موجودگی کے انکشاف اور اسے چلانے والی بااثر شخصیت کامی شاہ کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ پولیس حکام نے وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں تھانے کا پورا عملہ ہی معطل کردیا، معطل کئے گئے اہلکاروں میں ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری فیاض پنسوتہ، ایس ایچ او محمد شبیرسمیت 2 ایس آئی ، 4اے ایس آئی 20 اہلکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تھانے کے ایس ایچ اور اور ہیڈ محرر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ رحیم یارخان پولیس نے نجی ٹارچر سیل میں لوگوں کے تشدد کی ویڈیو میں واضح نظر آنے کے باوجود مقدمے میں کامی شاہ کو نامزد کرنے کے خلاف نامعلوم افراد کو نامزد کیا تھا۔