رحیم یار خان(اے پی پی)رحیم یارخان کے علاقے رکن پور میں ڈالس نہر کے پل کا کام تعمیراتی کام 2ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا علاقہ مکین کرائے کی کشتیوں پر سفر کرنے پر مجبورہیں۔ ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے رکن پور اور سردار گڑھ کو ملانے والا ڈالس نہر کے پل کا کام گزشتہ دو ماہ سے مکمل نہیں کیا جا سکا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق پل کا تعمیراتی کا مکمل نہ ہونے کے باعث وہ ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک 10,10روپے کرایہ دینے پر مجبور ہیں جبکہ ٹھیکیدار ذوالفقار احمد کے مطابق نہر میں پانی ہونے کے باعث مرمتی کام میں تاخیر ہو رہی ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ٹیم سہ پہرتک دھرم شالہ پہنچ کرسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔