رحیم یار خان(اے پی پی)رحیم یارخان میں مبینہ قتل کا معاملہ نمٹانے کے لئے اقلیتی برادری نے جرگہ منعقد کرکے 9 سال کی لڑکی کو 14سال کے لڑکے سے ونی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ پنچایت کے ذریعے غیر قانونی جرگہ منعقد کیے جانے کا یہ واقعہ رحیم یارخان کے علاقے چک 182 میں پیش آیا۔ جہاں گاموں نامی شخص پر الزام تھا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کیا ہے ، مبینہ قتل کا یہ معاملے نمٹانے کے لئے پنچایت بیٹھی اور جرگہ ارکان نے فیصلہ کیا کہ گاموں کی 9 سالہ بہن کو 14 سال کے لڑکے سے ونی کردیا جائے ۔ پولیس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والے گاموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پنچایت اور جرگا منعقد کرنے والے 15 ملزمان کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم کسی پنچایتی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔