خبرنامہ پنجاب

رحیم یار خان: نہر میں شگاف پڑنے سے 2 بستیاں زیر آب

رحیم یار خان: (ملت+اے پی پی)رحیم یار خان کے قریب نہر میں 60 فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سے 2 بستیاں زیر آب آگئیں جبکہ فصلیں تباہ ہوگئیں،شگاف بھرنے کا کام اب تک شروع نہیں کیا جاسکا۔ محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق بستی ڈرگ ماچھی میں دیگی نہر میں 60فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے گنے ، کپاس کی فصلیں اور باغات زیر آب آگئے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ رات سے پڑنے والے شگاف کو ابھی تک بند نہیں کیا گیا ہے، جس سے 2 بستیاں زیر آب آگئی ہیں اور زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ عملے کو روانہ کیا تھا اگر انہوں نے بروقت امدادی کام نہیں کیا تو کارروائی کریں گے۔ متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ہر15 دن میں کہیں نا کہیں نہر ٹوٹ جاتی ہے۔