خبرنامہ پنجاب

رحیم یار خان: پولیس کے نجی ٹارچر سیل کا انکشاف

رحیم یارخان: (ملت+اے پی پی) تحصیل خان پور میں چوکی انچارج نے نجی ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔ جس میں زیر حراست پندرہ افراد پر بائیس روز تک بہیمانہ تشدد کیا جاتا رہا۔ آر پی او بہاولپور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور چوکی انچارج کو معطل کر دیا۔ زیرحراست پندہ افراد میں سے تین پر چوری کامقدمہ درج کر کے بے گناہ بارہ افراد کو رہا کر دیا گیا۔