خبرنامہ پنجاب

رشتے کے تنازع پر دو خواتین قتل

لاہور: (ملت+اے پی پی) شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں رشتے کے تنازع پر دو خواتین قتل اور خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ ملزمان نے شاہدہ پروین سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا خبکہ وہ رشتہ دینے سے مسلسل انکار کر رہی تھی۔ آج صبح 6 ملزمان اسلحہ لے کر لڑکی کے گھر داخل ہو گئے اور زبردستی لڑکی کو لے جانے کی کوشش کی جس پر گھر والوں نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں لڑکی کی ماں شاہدہ پروین جو کہ پی ٹی آئی کی کونسلر بھی ہیں اور بہن موقع پر جاں بحق ہو گئیں اور لڑکی کا بھائی اور نانی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان علاقہ میں فائرنگ کرتے ہوئے لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے لاشوں کو قبضہ میں لے لیا۔