لاہور (ملت + آئی این پی) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیر ا نے کہا ہے کہ آپریشن کی آڑ میں کسی شہری کو علاقے ، رنگ و نسل اور فرقہ کی بنیاد پرہرگز نشانہ نہیں بنایا جارہا جبکہ کسی کو بھی ناجائز ہراساں کرنے کی شکایت پر عدم برداشت کا مظاہرہوگا اور ذمہداران کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہیں ۔شہر میں امن و امان کی فضاکو قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کو ٹارگٹ کرنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے اگر کسی بھی شہری کو ہراساں کرنے کی شکایت موصول ہوئی تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ منڈ ی بہاوالدین میں پولیس کے جعلی ایڈوائزری لیٹر پر پراپیگنڈا سراسر غلط ہے ۔