خبرنامہ پنجاب

ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کو بند کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے‘ رانا مشہود

لاہور(ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کو بند کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے‘عمران خان (ن) لیگ کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں‘جو شخص ریاست کے خلاف کام کرے گا تو ریاستی مشنری بھی پھر حرکت میں آئے گی‘اداروں کوچلانا اور عوامی مفادات کو تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔رانا مشہود نے مزید کہا عمران خان قوم کو گمرزہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ریاستی اداروں کو بند کرنا آئین و قانون کی کھولی خلاف ورزی ہے۔عمران خان کا اصل چہرہ پوری قوم کے سامنے آچکا ہے۔وہ کے پی کے میں کچھ نہیں کرسکت اس لیے دوسرے صوبوں میں ترقی کا سفر روک رہے ہیں۔اگر ان کی جامعہ تلاشی لی جائے تو کچھ ناجائز بچے ،شوکت خانم کے نام کھائے فنڈز،غریبوں کا مال اور بنی گالہ کی زمین اور آف شور کمپنیاں نکلیں گی۔عمران خان کے اپنے بچے لندن میں تعلیم حاصل کررہے ہیں پتہ نہیں وہ یہودی ہیں یا مسلمان ہیں۔انہوں نے مزید کہا ان کو ضمنی انتخابات میں عبرت ناک شکست ہو چکی ہے ان کو 6یا 7فیصد ووٹ ملے ہیں آئندہ عام انتخابات میں اس سے بھی کم ملیں گئے۔حکومت عمران خان یا ان کے لیڈروں کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔عمران خان کے پاس اپنی طاقت نہیں کسی کے کندوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ان کا اقتدار کی بجائے عوام کے ٹھڈے ملیں گے۔