قصور(ملت آن لائن) ریسکیو 1122قصورنے14 اگست کے حوالے سے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122قصور نے 14 اگست کے حوالے سے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا ہے پلان کے مطابق ریسکیو1122قصورمیں ہائی الرٹ رہے گی جبکہ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے مخصوص جگہوں پر تعینات کیا جائے گا جس میں گنڈا سنگھ بارڈر اور فیروز پور روڈ سر فہرست ہے اس کے علاوہ عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فری ہیلپ لائن1122پر کال کر سکتے ہیں ۔ڈاکٹر فرزند علی نے اپنے پیغام میں نوجوان نسل کو ون ویلنگ سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے واضح رہے کے 14 اگست کو عوام کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے کیلئے گنڈا سنگھ بارڈرکی طرف رُخ کرتی ہے اس دوران کچھ نوجوان ون ویلنگ بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس آپریشن کے انچارج اسٹیشن کوارڈنیٹر مسٹر شبیراحمدہوں گے۔