لاہور(آئی این پی) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے اداروں کو تباہ کر نے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ‘ آخری دہشت گردکے خاتمے کیلئے رینجرز کو صوبے میں آپر یشن جاری رکھنا چاہیے ‘حکمرانوں کو ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ سے زیادہ ’’اپنے مفادات ‘‘عزیز ہیں ‘پاکستان سے بھارتی جاسوس کی گر فتاری انتہائی اہم معاملہ ہے حکمرانوں کو معاملہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر لیکر جا نا چاہیے ‘پنجاب میں ون مین شو ہے (ن) لیگ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیار ات دینے کیلئے تیار نظر نہیں آتی ۔ وہ ہفتے کے روزشامی روڈ لاہور کینٹ میں انصاف بزنس فورم جانب سے پارٹی انتخابات میں حمایت کے اعلان کے موقعہ پر پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر انصاف بزنس فورم کے ملک شازید ‘حسن نیازی ‘شہزاد کھوکھر کامران ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ نے صرف پو لیس ‘واپڈہ اور دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ کر کٹ کے شعبے کو بھی تباہ کر دیا ہے اور وہاں بھی زیادہ فیصلے میرٹ کی بجائے سفارش سے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکامیوں اور نااہلیوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ (ن) لیگ نے تمام اداروں کو تباہ کر نے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے جسکے مطابق وہ اداروں کو تباہ اور قوم کو نئے مسائل سے شکار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف بلاتفر یق آپر یشن نہیں کیا اس لیے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے رینجرز اور دیگر اداروں کو آپر یشن ہر صورت جاری رہنا چاہیے ورنہ دہشت گردی کے خاتمے میں مشکلات پیدا ہوتیں رہیں گی ۔