لاہور (ملت + آئی این پی) لاہورہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ملازم کی پنشن بحال نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سے 16 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ درخواست گزار 1998 میں نیشنل بنک سے ریٹائر ہوا اورفانون کے مطابق 15 سال بعد ادارے کی جانب سے کٹوتی کی گئی پنشن بحال ہونا تھی تاہم نیشنل بنک ملازم کو گولڈن شیک ہینڈ دینے کا جواز بنا کر پنشن بحال نہیں کی جارہی ۔استدعا ہے کہ پنشن بحال کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔