خبرنامہ پنجاب

ریٹائرڈ ٹریفک پولیس آفیسر کی اچانک موت معمہ بن گئی

خانیوال: (ملت+اے پی پی) ریٹائرڈ ٹریفک پولیس آفیسر کی اچانک موت معمہ بن گئی تفصیل کے مطابق ریٹائرڈ انسپکٹر اکرم خان خٹک اپنی رہائش گاہ پر بدھ کی صبح کمرے میں اکیلے موجود تھے، تھوڑی دیر بعد فائر کی آواز سنائی دی، اہل خانہ کمرے میں گئے تو اکرم خان خٹک زمین پر مردہ حالت میں پڑے تھے تاہم پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ انسپکٹر اکرم خان نے خود کشی کی ہے مگر اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کمرے میں پسٹل صاف کر رہے تھے کہ اچانک گولی چلنے سے اسکی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر دی ہے اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے ورثاء کے ابتدائی بیان ریکارڈ کر لئے ہیں۔ پولیس تھانہ سٹی خانیوال ہر پہلو پر تفتیش کررہی ہے ۔