خبرنامہ پنجاب

زمین سے آج محبت کا عالمی دن

لاہور:(آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے ۔ درخت لگائیں ، زمین بچائیں آج ارتھ ڈے ہے، 193 ممالک کے ساتھ فیس بک پر بھی آج ارتھ ڈے منا یا جا رہا ہے ۔ صارفین کو پیغام دیا گیا ہے کہ درخت لگائیں ، ماحول کو تباہ ہونے سے بچائیں ۔ ارتھ ڈے پر گوگل نے بھی ڈوڈل تبدیل کیا ہے ، ارتھ ڈے سب سے پہلے 1970 کو منایا گیا، ہر سال 22 اپریل کو اس ایونٹ کا مقصد زمین پر بسنے والے ہر فرد کو ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے ۔