خبرنامہ پنجاب

زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (ملت+اے پی پی) نشے کی لت نے کئی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال اور الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زہریلی شراب پینے سے بیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے شراب فروشوں کو پولیس کی آشیرباد کا شکوہ کیا۔ ہلاکتوں کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی۔