خبرنامہ پنجاب

زہریلی شراب پینے سے مزید دو افراد دم توڑ گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (ملت+اے پی پی) مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے 20 افراد کی حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر زاسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ٹونی، یعقوب، ساجد، سلیم سمیت 5 افراد دم توڑ گئے جبکہ 10 افراد ڈٰی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے پانچ افراد کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ متاثرہ شخص کی بیوی کا کہنا تھا کہ شراب فروخت کرنے والوں کو پولیس نے بھتہ لے کر کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ ڈی ایس پی صدر عاطف عمران قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرمٹ کی آڑ میں شراب فروخت کی گئی۔ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔