اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری میں پولیس کانسٹیبل کی شادی کی تقریب میں آنے والے چند افراد کی شراب نوشی کے باعث حالت غیر ہو گئی جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ مرنے والے چاروں افراد پولیس اہلکار کے قریبی رشتہ دار تھے ۔