خبرنامہ پنجاب

زہریلی مٹھائی کیس:وزیراعلیٰ کی سرزنش کےباوجود پولیس تحقیقات بےنتیجہ

لیہ:(آئی این پی)31 افراد کی زہریلی مٹھائی سے موت پر کہرام برپا ہے لیکن کئی خاندان اجڑنے کے باوجود تحقیقاتی اداروں کی کارکردگی تاحال سست ہے اور اسی لئے فرانزک رپورٹ میں سیلفونائل کے بجائے کلورو فینائپر نامی زہر کی موجودگی کے انکشاف سے پولیس کے لئے تحقیقات کرنا اور مشکل ہو گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کو دشمنی کا رنگ دینے کے لئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرائی ہے لیکن اسکے باوجود تفتیش جمود کا شکار ہونے سے متاثرہ خاندان پریشان ہیں۔ لیہ اور ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان سے بھی اموات میں اضافہ ہوا ہے جس پر جاں بحق افراد کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہسپتالوں کی انتظامی نااہلی پر بھی قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔