خبرنامہ پنجاب

زہریلی مٹھا ئی سے ہونیوالی ہلا کتوں کا سخت ایکشن لیا جا ئے گا: بلال یٰسین

چوک اعظم (آئی این پی)صوبا ئی وزیر خوراک میاں بلال یٰسین نے کہا ہے کہ زہریلی مٹھا ئی سے ہونیوالی ہلا کتوں کے سنگین واقعے کی اوپن انکوائری کا عمل متعلقہ چک میں شروع کیا جا رہا ہے،قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع، ایسے معاملے میں غفلت و کو تا ہی کے مرتکب متعلقہ حکام کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔وہ چک نمبر105 ایم ایل میں جاں بحق افراد کے لو احقین میں امدادی چیک دینے کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ، صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ ، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق صوبا ئی وزیر ملک احمد علی اولکھ ، سابق ایم پی اے ملک عبد الشکور سواگ ،رہنما مسلم لیگ ن رانا اعجاز سہیل ،سید الطاف حسین شاہ اور معززین علا قہ کی کثیر تعداد موجو د تھی ۔ صوبا ئی وزیر خوراک نے جا بحق ہو نے والے افراد کے ورثا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب نے اس واقعہ کا فوری نو ٹس لیتے ہو ئے صوبا ئی سیکرٹری صحت حکو مت پنجا ب و دیگر طبی ماہرین پر مشتمل خصوصی انسپکشن و انکوائری ٹیم کو معاملا ت کی چھا ن بین کے لئے لیہ روانہ کر دیا تھا ۔ جو گزشتہ دو روز سے متعلقہ ڈاکٹروں ، طبی عملے و دیگر سرکا ری حکا م سے تفصیلی و جا مع انکو ائری کا عمل بروئے کار لا رہی ہے جس کی روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ حکو مت پنجا ب کو دی جا رہی ہے۔ انہو ں نے لواحقین سے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب انہیں خصوصی طور پر معاملا ت کی براہ راست نگرانی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی اور دکھ سکھ میں شریک ہو نے اور ما لی اعانت کی فراہمی کے لئے اپنے نما ئندے کے طور پر انہیں بھجوا یا ہے۔ انہو ں نے جا بحق ہو نے والے افراد کے سانحہ پر گہرے دکھ ، رنج و ملا ل کا اظہار کیا اور مرحو مین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔