خبرنامہ پنجاب

سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوثدہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ (آئی این پی) شیخوپورہ میں گزشتہ روز ہونے والے پولیس مقابلے میں ہلاک چھ دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت حاجی محمد کے نام سے کرلی گئی‘ حاجی محمد سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغواء میں ملوث تھا۔ پیر کو سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں گزشتہ روز ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک چھ دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت حاجی محمد کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے کے اغواء میں ملوث تھا شہباز تاثیر کو اگست 2011 میں اغواء کیا گیا تھا