خبرنامہ پنجاب

سات لاکھ روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر صارف ہوش کھو بیٹھا

خانیوال (آئی این پی) واپڈا کی کاروائی، غریب صارف کو 7 لاکھ کا گھریلو بل بجلی بھیج دیا،صارف کو بل دیکھتے ہی سکتہ ، اہل علاقہ نے واپڈا کے خلاف احتجا ج شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ 11 اے ایٹ آر کے رھائشی اللہ بخش نے 1992 میں بجلی کا میٹر لگوایا تھا کچھ عرصہ قبل ڈیڈ ہوگیا جس کو تبدیل کرکے نیا میٹر لگایا گیا واپڈا نے پرانے اور نئے میٹر کا نمبر ڈال کر گزشتہ روز جرمانہ سمیت 6 لاکھ 97 ہزار 1 سو 12 روپے کا گھریلو بل بجلی بھیج دیا جسے دیکھتے ہی صارف سکتے میں آگیا ۔ متاثرہ صارف کے بیٹے نے میڈیا کو تفصیلات بتائیں ۔دوسری جانب اہل علاقہ نے اس صورتحال کے خلاف احتجاج کیا۔